بلوچستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری
بلوچستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2025

راولپنڈی: 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات، دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں چوکی پر حملے کی کوشش کی جس کو سیکورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنایا۔

 حملے کے بعد دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔ جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشتگرد، جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، ہلاک کر دیے گئے۔ اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی) اور لانس نائیک طاہر اقبال (26 سال، ضلع کرک کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس گھناؤنے عمل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!