بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق

طوفانی بارشوں سے 312 ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور 19 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ 106 مویشی مر گئے۔
بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق

Webdesk

|

4 Aug 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے شمالی، شمالی مشرقی اور جنوبی اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے 22 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشیں برسانے والا یہ سسٹم 6 اگست تک موجود ر ہے گا جس کے سبب خضدار، لسبیلہ،آواران سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کہیں کہیں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب سے اب تک 12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 32زخمی ہوچکے ہیں، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 263 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 91 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے خبر دار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کیاجائے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے وہ احتیاط کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

طوفانی بارشوں سے 312 ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور 19 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ 106 مویشی مر گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر  ہیں اور متعدد علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!