بلاول بھٹو کا عمران خان کے حق میں بڑا بیان
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2024
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر اسلامی شادی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ’میں اس فیصلے کی سختی سے مذمت کرتا ہو، ہمیں سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے‘۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’عمران میرا حریف ہو سکتا ہے لیکن میں اس گٹر میں نہیں جانا چاہتا’’۔ بلاول کا یہاں پر اشارہ عمران خان کے خلاف دائر کیسسز کی طرف تھا۔
بلاول نے کہا کہ ’ہم نے ماضی میں خواتین کے حقوق کی کامیابی کی مہم کے لیے بہت محنت کی ہے لیکن اس فیصلے کے بعد وہ ساری محنت رائیگاں ہوتی نظر آرہی ہے‘۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ نے غیر اسلامی شادی کے مقدمے میں عمران کان خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ دلائل کی روشنی میں پہلے نکاح کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment