بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت پر مخالفت، حکومت سے اپوزیشن کو اسپیس دینے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت پر مخالفت، حکومت سے اپوزیشن کو اسپیس دینے کا مطالبہ

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو اسپیس دے، بلاول
بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت پر مخالفت، حکومت سے اپوزیشن کو اسپیس دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2025

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے لیے جگہ پیدا کرنی چاہیے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی عمل میں مناسب اسپیس دے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملک کی بہتری کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بالواسطہ طور پر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتیں اپنی سیاست کو بہتر بنانے کے بجائے دوسروں کو نیچا دکھانے اور ریاستی نظام کی خلاف ورزی میں مصروف رہتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشرقی اور مغربی سرحدوں سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، مگر ایک سیاسی جماعت اپنی ہی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے مخالف ملک کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کرتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ قومی ہیروز پر حملے کرنے کے بجائے سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل اور خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت دہشت گردی کی پشت پناہی کرے گی تو اس صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ جماعت فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے اس مؤقف کو دہرایا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، تاہم سیاسی قوتوں کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!