بلے کا انتخابی نشان، پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

بلے کا انتخابی نشان، پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے
بلے کا انتخابی نشان، پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے۔ 

جسٹس کامران حیات نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ ڈویژنل بینچ کا کیس ہے اور آج فیصلہ نہیں ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی جبکہ پی ٹی آئی وکلا بیرسٹر گوہر علی خان, بیرسٹر علی ظفر,بابر اعوان پیش ہوئے۔ 

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا۔

 الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ اب ہم انتخابات میں بطور سیاسی جماعت حصہ نہیں لے سکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشتیں بھی اب ہمیں نہیں ملیں گی۔عدالت ہمیں ریلیف دے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!