بلے کا انتخابی نشان دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2024
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپنی اپیل میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا۔
Comments
0 comment