بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

ابتدائی طور پر بیمان ایئر ڈھاکہ کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں کراچی کے لیے چلائے گی۔
بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

Webdesk

|

7 Jan 2026

اسلام آباد: پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی روانہ ہوگی۔

ابتدائی طور پر بیمان ایئر ڈھاکہ کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں کراچی کے لیے چلائے گی۔

بیمان بنگلادیش ائرلائن نے ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں سیٹس کی بکنگ شروع کردی۔ بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستیں گھنٹوں میں بک ہوگئیں۔

پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر بیمان ایئرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت چند دن قبل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور بیمان ایئر کا کارگو کی نقل حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!