بنوں واقعے پر عمران خان کا انتہائی سخت مؤقف، وزیر اعلی گنڈا پور کو ہدایت جاری کردی

بنوں واقعے پر عمران خان کا انتہائی سخت مؤقف، وزیر اعلی گنڈا پور کو ہدایت جاری کردی

ایسے واقعات سے حالات مزید خراب ہوں گے، عمران خان
بنوں واقعے پر عمران خان کا انتہائی سخت مؤقف، وزیر اعلی گنڈا پور کو ہدایت جاری کردی

ویب ڈیسک

|

21 Jul 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے بنوں میں امن مارچ کے مظاہرین کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سخت موقف اپنایا ہے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ بنوں واقعے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور واضح کرتا ہوں کہ اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے پر امن، نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں، میرا مطالبہ ہے کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جیتی نہیں جاسکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو۔ وزیر اعلی گنڈا پور سے جب ملاقات ہو گی ہدایت کاروں گا کہ واقعے پر سخت موقف اختیار کرو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!