بنی گالہ میں قید بشری بی بی کی طبیعت اچانک خراب

بنی گالہ میں قید بشری بی بی کی طبیعت اچانک خراب

بشری بی بی کی طبیعت کا سن کر پی ٹی آئی رہنما بنی گالہ پہنچ گئے
بنی گالہ میں قید بشری بی بی کی طبیعت اچانک خراب

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی جی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں قید بشری بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر ڈاکٹرز ٹیم معائنہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کی طبیعت کس نوعیت کی خراب ہوئی۔

ادھر پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ میں ابھی بنی گالہ پہنچا ہوں جہاں ایمبولینس کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم اندر گئی مگر ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ ‏بشری بی بی صاحبہ کی طبعیت لگتا ہے زیادہ خراب ہے کیونکہ دن میں دو ڈاکٹرز نے وزٹ کیا تھا اور اب اچانک رات کے اس پہر دوبارہ آئے ہیں۔

بشری بی بی کی طبیعت ناسازی سے متعلق اطلاعات ملنے پر پی ٹی آئی رہنماء بنی گالہ پہنچ گئے۔

بنی گالہ پہنچنے والوں میں نعیم پنجوتھا کے علاؤہ کنول شوذب، ایڈووکیٹ علی بخاری شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!