بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے فارم جمع کروا دیا

بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے فارم جمع کروا دیا

عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے
بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے فارم جمع کروا دیا

Webdesk

|

18 Aug 2024

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے ایک ٹوئٹ میں مطلع کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کیلئے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے، ہم ایک تاریخی مہم کیلئے سب کے تعاون کے منتظر ہیں۔

قبل ازیں برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماء عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کیلئے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، اب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کر دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ سے  1975 میں فلسفہ، سیاست اور اقتصادیات میں اپنی ڈگری مکمل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!