بانی پی ٹی آئی، کارکنان، عمران ریاض اور اسد طور کی رہائی کیلیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

بانی پی ٹی آئی، کارکنان، عمران ریاض اور اسد طور کی رہائی کیلیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

قرارداد اسد قیصر نے جمع کرائی، تمام سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ
بانی پی ٹی آئی، کارکنان، عمران ریاض اور اسد طور کی رہائی کیلیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمع کرادی۔

قرداد میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کا لیڈر، جتنے غیر قانونی مقدمات ہیں ختم کئے جائیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ 

بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور دیگر کارکنان اور لیڈران کی رہائی کے لئے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے قرارداد جمع کروا دی۔ اسد قیصر اور دیگر ارکان نے قرارداد جمع کروائی۔ 

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے۔ قانون کا غلط استعمال فی الفور بند کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز الٰہی اور عمر سرفراز چیمہ کو رہا کیا جائے۔ صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 

قرارداد میں مزید لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے جن کی کوئی حیثیت نہیں۔ سیاسی انتقامی کارروائیاں ملکی مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔  عوام سے دور کرنے کیلئے بغیر کسی ثبوت کے یہ مقدمات قائم کئے گئے۔ عمران ریاض اور اسد طور پر قائم مقدمات بھی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

سنی اتحاد کونسل کے ممبر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں۔ ہمارے مینڈیٹ پہ ڈاکا ڈالا گیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 الیکشن کمیشن کی دستاویزات ہیں۔ فارم 45 پر کوئی اور نتیجہ ہے جبکہ فارم 47 ہر کوئی اور نتیجہ ہے۔ کسی طور پر اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اب ہماری جنگ صرف اپنی سیاست کے لیے نہیں ہے۔ اب یہ جنگ ہماری قوم کے لیے ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!