بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈا پور کا استعفی منظور
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے گنڈا پور کا استعفی منظور کرلیا
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2025
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بطور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا صدر استعفیٰ دیا جس کو چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے عین مطابق علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دیا اور اسے منظور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور کو صوبائی صدارت سے ہٹا کر مخالف دھڑے کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد صوبائی کابینہ میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔
Comments
0 comment