بشریٰ بی بی کو جیل میں نہ رکھنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کو جیل میں نہ رکھنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل، انہیں بنی گالہ میں قید رکھا جائے گا، ذرائع
بشریٰ بی بی کو جیل میں نہ رکھنے کا فیصلہ

Webdesk

|

31 Jan 2024

احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 ماہ کی قید کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو اڈیال جیل کی جگہ بنی گالہ میں قید رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کر کے بنی گالا کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور سابق خاتون اول کو وہیں قید رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ جس وقت اڈیالہ جیل میں لگی احتساب عدالت نے سنایا تو بشریٰ بی بی وہاں موجود نہیں تھیں اور پھر عدالتی فیصلہ سُن کر وہ خود گرفتاری دینے کیلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

گرفتاری سے قبل بشریٰ بی بی نے میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خان صاحب کی کمزوری بننا نہیں چاہتی‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!