بسنت تہوار، لاہور میں ایک ہی دن میں 4 لاکھ پتنگیں فروخت

بسنت تہوار، لاہور میں ایک ہی دن میں 4 لاکھ پتنگیں فروخت

پنے کی قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے
بسنت تہوار، لاہور میں ایک ہی دن میں 4 لاکھ پتنگیں فروخت

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2026

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بسنت 2026 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جبکہ صوبائی دارالحکومت میں پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پتنگ بازی ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر ملک فیضان کے مطابق بسنت کے پہلے ہی دن چار لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ صرف آج پندرہ ہزار سے زیادہ ڈوریں فروخت کی گئیں۔

بازاروں میں پتنگ کی ڈور اور دیگر سامان کی قیمتیں مختلف ہیں۔ ایک عدد عام ڈور (پنا یا توا) کی قیمت دو سو سے پانچ سو روپے تک ہے، جبکہ دو عدد پنا سات سے آٹھ ہزار روپے اور چار عدد پنا بارہ سے پندرہ ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں جیسے موچی گیٹ، اسلام پورہ، سندھا، سمن آباد، اچھرہ اور دیگر بازاروں میں بسنت کا سامان خریدنے کے لیے شہریوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ صوبے میں بسنت کے موقع پر طویل تعطیلات ہوں گی۔ ان کے مطابق 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور اس کے بعد ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ عوام ان تعطیلات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور خوشگوار وقت گزاریں گے۔

بسنت کی آمد کے پیش نظر لاہور کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے اور شہر کی بڑی سڑکوں پر روشنیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جس سے تہوار کا رنگ مزید نکھر گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!