بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کیلیے بری خبر

بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کیلیے بری خبر

انتظامیہ نے فیصلہ کر کے حکم جاری کردیا
بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کیلیے بری خبر

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (کے پی یو ایم اے) نے ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس  کے خسارے کو کم کرنے کےلیے کرایوں میں پانچ سے دس روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے مطابق بی آر ٹی کو سستے سفر کی وجہ سے سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سے بی آر ٹی کے خسارے میں سالانہ پچاس کروڑ روپے کی کمی ہوگی۔ بس سروس کے چند روٹس پر 5 جبکہ کچھ پر 10 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ بی آر ٹی کا چمکنی سے حیات آباد تک کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرایے میں اضافہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا جبکہ حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی کے پی نے بی آرٹی کا کرایہ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو کرایے میں پچاس فیصد رعایت جبکہ پانچ سال تک  کے بچوں کا سفر مفت ہوگا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!