بیرون مالک جانے والے پاکستانیوں کیلیے ریٹرن ٹکٹ لازمی، ضابطہ اخلاق جاری

بیرون مالک جانے والے پاکستانیوں کیلیے ریٹرن ٹکٹ لازمی، ضابطہ اخلاق جاری

ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا
بیرون مالک جانے والے پاکستانیوں کیلیے ریٹرن ٹکٹ لازمی، ضابطہ اخلاق جاری

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2024

وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلیے بیرون ملک روانگی  کے لیے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردئیے، جس میں دونوں اداروں نے کہا ہے کہ  ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کیے جائیں جن کے پاس ریٹرن ٹکٹ نہ ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک خصوصابنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار  ہے جبکہ وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ایئرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر بھی ایک ہونا لازم  ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پرلوپروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!