بیوی پر تشدد، اے آر وائی نے اشفاق ستی کو کام سے روک دیا

بیوی پر تشدد، اے آر وائی نے اشفاق ستی کو کام سے روک دیا

جب تک قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور کوئی قانونی فیصلہ نہیں آجاتا اشفاق ستی ملازمت پر بحال نہیں ہوں گے
بیوی پر تشدد، اے آر وائی نے اشفاق ستی کو کام سے روک دیا

Webdesk

|

29 Jan 2024

اے آر وائی کی انتظامیہ نے اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اشفاق ستی کو ملازمت سے معطل کردیا۔

اے آر وائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور انہیں اسے اس وقت تک فوری طور پر معطل کردیا جب تک قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور کوئی قانونی فیصلہ نہیں آجاتا۔

مزید پڑھیں: اشفاق ستی کا اہلیہ پر مبینہ تشدد

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آر وائی انتظامیہ گھر، دفتر میں تشدد یا اس قسم کی دھمکیوں کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!