ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، انتخابی سیکیورٹی پر تعینات چار اہلکار شہید
واقعے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں
ویب ڈٰیسک
|
8 Feb 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات کیلیے سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بم حملہ ہوا ہے جس میں چار اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی خان کے تھانہ کلاچی کی حدود میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا جبکہ اُس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔
شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment