ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو نشانہ بنایا
ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 18 اور 19 اگست کی رات کو سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست 2024 کو ڈپٹی کمشنر پنجگور، ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔

ترجمان پاک فوج کے بعد آج کے آپریشن نے اس گھناؤنے فعل کا بدلہ لے کر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!