اڈیالہ جیل سے عمران خان کی خیریت آگئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

اڈیالہ جیل سے عمران خان کی خیریت آگئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں، ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملنے گئے۔
اڈیالہ جیل سے عمران خان کی خیریت آگئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

Webdesk

|

15 Oct 2024

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہرنے کہا کہ آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں، ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملنے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاب خیریت سے ہیں اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو خان صاحب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!