دفعہ 144 کی خلاف ورزی، تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Webdesk

|

29 Sep 2024

راولپنڈی :تھانہ آر اے بازار میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ پولیس مدعیت میں 16 ایم پی او، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعہ 188، روڈ بلاک کرنے و پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق امن وامان کی ڈیوٹی کے لیے فورس کے ساتھ کلمہ چوک موجود تھے جہاں پی ٹی آئی کے رہنما خالد جدون، مسلم شہزاد ،خطیب الرحمان اور راجہ بابر کی سربراہی میں 15 کارکنان ریلی کی شکل میں دھمیال روڈ پر آگئے۔

ریلی کے شرکا نے روڈ بلاک کر کے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے ان میں سے راجہ بابر حسین حراست میں لے لیا جبکہ دیگر گلیوں میں روپوش ہوگئے۔

پابندی کے باوجود ملزمان نے ریلی نکال کر سڑک کو بند کرنے کی کوشش کی ،حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!