دہشت گردی کا خطرہ، پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ چند گھنٹے پہلے منسوخ

دہشت گردی کا خطرہ، پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ چند گھنٹے پہلے منسوخ

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں تحریک انصاف کو آج پنڈال سجانا تھا
دہشت گردی کا خطرہ، پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ چند گھنٹے پہلے منسوخ

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی دی گئی اجازت چند گھنٹے قبل منسوخ کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 جولائی کو اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پنڈال سجانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ پارٹی عہدیداران بھی پنڈال کا دورہ کررہے ہیں۔

اب اچانک اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو دی گئی جلسے کی اجازت منسوخ کردی جس کی بنیادی وجہ دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئےاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعت کا کوئی بھی نمائندہ دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ 

جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد اور سیکورٹی خدشات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!