ضلع کرم، شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

ضلع کرم، شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ضلع کرم، شادی کی تقریب میں دھماکا، 19 افراد زخمی

Webdesk

|

30 Jun 2024

کرم: ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ہوا، دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!