دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟
Webdesk
|
24 Jul 2024
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سنگاپور اس سال بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا اس پاسپورٹ کے حامل دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔
اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کریں گے۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے۔
پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔فہرست میں سب سے آخر میں 103 واں نمبر افغانستان کا ہے۔
Comments
0 comment