12 hours ago
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر رہا؟
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
پاسپورٹ کی درجہ بندی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے نے 2025 کے پہلے 6 ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔
عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک میں شامل ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے جس کے حامل شہری 195 ممالک ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
دنیا کا دوسرا طاقتور پاسپورٹ جاپان کا ہے، جس کے شہری 193 ممالک ویزا فری یا آن آرائیول سہولت کے ساتھ جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فن لینڈ کے پاسپورٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے شہری 192 ممالک بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
فہرست کے مطابق آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسم برگ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈ کے پاسپورٹ چوتھے نمبر پر رہے، جن کے شہری 191 ممالک میں ویزا فری داخل ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بیلجیئم، پرتگال، نیوزی لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ کا پانچواں نمبر رہا۔ جس کے شہری 190 ممالک بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
آسٹریلیا اور یونان کو پانچواں نمبر ملا جس کے شہری 189 ممالک بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ کینیڈا، پولینڈ، مالٹا کے پاسپورٹس دنیا کے 7ویں طاقتور ترین پاسپورٹس رہے جن کے حامل افراد 188 ممالک ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
بھارت 85 ویں، چین 60 ویں، ایران 96 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 58 ویں نمبر پر رہا۔
پاکستان
پاکستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پانچویں اور فہرست میں 103ویں پوزیشن حاصل کرسکا، جس کے شہری 33 ممالک میں ویزا فری داخل ہوسکتے ہیں۔
یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 103 نمبر پر موجود ہے جبکہ ان سے نیچے عراق (104)، شام (105) اور افغانستان (106) رہے۔
صومالیہ کا پاسپورٹ 102 نمبر پر رہا جبکہ نیپال 101، فلسطین، نیپال اور بنگلادیش کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 100 ویں نمبر پر رہے۔
Comments
0 comment