دی اکانومسٹ آرٹیکل: عمران خان جیل میں کس طرح سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں؟

دی اکانومسٹ آرٹیکل: عمران خان جیل میں کس طرح سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں؟

آرٹیکل پورا میں نے نہیں لکھا بلکہ یہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھا گیا، عمران خان
دی اکانومسٹ آرٹیکل: عمران خان جیل میں کس طرح سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون کے حوالے سے لب کشائی کردی جبکہ اگلے ہفتے ایک تقریر جاری کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

 اڈیالہ جیل کے اندر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیسز میں اپنے ٹرائل کو کور کرنے والے میڈیا نمائندوں سے عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے کالم کے مندرجات کی تصدیق کی اور انکشاف کیا کہ پورا مضمون مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے لکھا گیا تھا۔

عمران خان نے بتایا کہ میں نے یہ تحریر خود نہیں لکھی بلکہ اس کے بجائے یہ ان نکات پر مبنی ہے جو اس نے ڈکٹیٹ کیے تھے، جنہیں بعد میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے الفاظ میں ڈھالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اسی طرز کی تقریر اگلے ہفتے سوشل میڈیا پر بھی ہوگی۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ تقریر آڈیو ہوگی یا ویڈیو، تو خان نے جواب دیا: "آج مصنوعی ذہانت کا دور ہے"۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انتخابات ہر صورت میں ہونے چاہئیں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ، "ملک کے معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے انتخابات بہت اہم ہیں۔" انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی کے لیے الیکشن لڑنا مشکل ہو گیا ہے، پھر بھی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں، عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ منصفانہ انتخابی عمل کے امکانات کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ایسے حالات میں ہونے والے انتخابات کو ’’فریب‘‘ کا نام دے رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!