افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری ہوئے، الیکشن ملتوی کیے جائیں، عدالت میں درخواست

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری ہوئے، الیکشن ملتوی کیے جائیں، عدالت میں درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج چیف جسٹس کریں گے
افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری ہوئے، الیکشن ملتوی کیے جائیں، عدالت میں درخواست

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آفتاب عالم ورک نامی شہری کی جانب سے عام انتخابات کے التوا کیلیےد رخواست دائر کی گئی ہے۔

اس درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ، اسی شناختی کارڈ پر بہت سے افغانی پاکستان سے سعودی عرب گئے پچھلے دنوں میڈیا میں خبریں آئیں کہ سعودی عرب میں کثیر تعداد میں ایسے افغانی پکڑے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے ، اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے اور الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے۔

شہری کی درخواست کو رجسٹرار آفس نے قبول کر کے سماعت کیلیے مقرر کرلیا اور اس پر آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سماعت کریں گے۔

شہری آفتاب نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کے مطابق ملک بھر میں افغان باشندوں کو  واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ،جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا الیکشن شیڈول روکا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!