فضل الرحمان کا ملک میں پھر سے نئے انتخابات کا مطالبہ، پی ٹی آئی ریلیف پر بات کرنے سے گریز
ہم پہلے روز سے موجودہ اسمبلی کو ناجائز سمجھتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، سربراہ جے یو آئی
ویب ڈیسک
|
26 Oct 2024
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں پارٹی کارکنوں سے میٹنگ میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پہلے روز سے موجودہ اسمبلی کو ناجائز سمجھتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں جس پر آج بھی قائم ہیں، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں تھے اور ہیں، حکومت کے ساتھ نہ بیٹھے اور نہ ہی اتحاد کا کوئی ارادہ ہے، اس وقت ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں کرنے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملنے والی رہائیوں کی صورت میں ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا، تحریک انصاف کی قیادت کو ہم سے سیکھنا چاہیے۔
Comments
0 comment