فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ کیوں دیا؟ جے یو آئی سربراہ نے خاموشی توڑ کر سب بتادیا
اگر ساتھ نہ دیتے تو بہت خطرناک مسودہ منظور ہوتا، سربراہ جے یوآئی
ویب ڈیسک
|
30 Oct 2024
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے 11 ووٹ خرید لئے تھے، اگر ہم ووٹ نہ دیتے تو بہت خطرناک مسودہ منظور ہوتا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اس بات کا تذکرہ کیا کہ حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کا جو مسودہ بھیجا گیا وہ بہت خطرناک تھا، اگر وہ منظور ہو جاتا تو بنیادی انسانی حقوق سلب ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے جبکہ ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا،ہم نے اپوزیشن میں رہ کر ترمیم منظور کی اور اپنی پانچ شقیں بھی ڈالیں۔
فضل الرحمان نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سال 2028 تک ملک سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا، اس سمیت جے یو آئی نے پانچ شقیں پیش کی تھیں۔
Comments
0 comment