فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اے پی سی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اے پی سی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

تمام اتحادی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اے پی سی، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطین کے معاملے اور اظہار یکجہتی کیلیے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کا تحریک انصاف نے بائیکاٹ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر مشرق وسطی کی صورتحال اور فلسطین کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تمام اتحادی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

کانفرنس میں صدر مملکت آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہاز شریف، جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان، سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم، یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے فلسطینیوں کے حوالے سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کیا اورکسی بھی رہنما نے شرکت نہیں کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!