فیض حمید کے بھائی گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

فیض حمید کے بھائی گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق تحصیل دار اور فیض حمید کے بھائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
فیض حمید کے بھائی گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصلیدار چکوال نجف حمید کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج نواز بکھر کی عدالت میں نجف حمید کو گرفتاری کے بعد پیش کیا گیا جہاں جج نے نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے انھیں اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔

ملزم نجف حمید نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سینیئر سول جج سے رجوع کیا تو عدالت نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں اڈیالہ جیل بجھوانے کا حکم دیا۔ نجف حمید کو سینیئر سول جج کرمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔

عدالت کا نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر تفتیشی افیسر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 عدالت کا اینٹی کرپشن حکام کو 20 مارچ کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!