فیلڈ مارشل کی بھارت کو ایک بار پھر للکار

فیلڈ مارشل کی بھارت کو ایک بار پھر للکار

حملہ یا جارحیت ہوئی تو ذمہ ار دشمن خود کو ہوگا، بغیر جھجھک کے جواب دیں گے، عاصم منیر
فیلڈ مارشل کی بھارت کو ایک بار پھر للکار

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کورس کے کمیشننگ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔  

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ (بھارت) "تکبر اور جارحیت" کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ صبر، ذمہ داری اور امن کا راستہ اختیار کیا ہے۔  

انہوں نے خبردار کیا کہ "پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو ناقابلِ تلافی نتائج بھگتنے پڑیں گے اور ایسی کارروائی پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔  

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ایک مضبوط بحری فورس پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔"

عاصم منیر نے سورۃ البقرہ آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:  "فتح کا انحصار تعداد پر نہیں، بلکہ ایمان، استقامت اور اللہ کی مدد پر ہوتا ہے۔ جو صبر کرتے ہیں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی مسلح افواج ہر حال میں ملک کی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت نے اگر جارحیت کی تو بغیر جھجھک کے بھرپور جواب دیا جائے گا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!