اگر یہ کام ہوجاتا تو ملک انتخابی نتائج کے بحران سے بچ جاتا، صدر مملکت نے نشاندہی کردی
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2024
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک ایسے کام کی نشاندہی کی ہے جس پر اگر عمل ہوجاتا تو شاید پاکستان میں موجودہ بحران نہیں ہوتا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان بحران سے بچ جاتا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ‘ہماری’ طویل جدوجہد کو یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جاسکتا تھا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔
عارف علوی نے کہا کہ ہر اُمیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہوجاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں ناکام گئی۔ انہوں ںے مزید کہا کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔
Comments
0 comment