گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کردی

گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کردی

گورنر ہاؤس میں ایسی کوئی بھی مصنوعات استعمال نہیں ہوں گی جو اسرائیل یا غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچاتی ہوں, سردار سلیم حیدر
گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس میں تمام اسرائیلی برانڈز اور غیر ملکی مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔  

گورنر نے راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی اور چوہدری منظور جیسے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ "جہاں تک میرا تعلق ہے، گورنر ہاؤس میں ایسی کوئی بھی مصنوعات استعمال نہیں ہوں گی جو اسرائیل یا غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچاتی ہوں۔"  

انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔"  

گورنر نے ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دے۔  

یہ اقدام فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے تمام سرکاری تقریبات میں مقامی مصنوعات کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!