گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں، کاؤنٹ ڈاؤن شروع!

گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں، کاؤنٹ ڈاؤن شروع!

گورنر سندھ کے پاس 15 دن ہے مگر 20 دن نہیں ہوسکتے، پی پی رہنما تیمور تالپور
گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں، کاؤنٹ ڈاؤن شروع!

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2026

سانحہ گل پلازہ کے بعد گورنر سندھ کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُن کی گورنری صرف 10 یا 15 دن کی رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ  گورنر سندھ کا عہدہ ایک لسانی جماعت کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے جو زبان استعمال کی اس سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ  گورنر سندھ کی گھبراہٹ دیکھی ایسے بیانات انہوں نے پہلے نہیں دیے ہیں۔ 

تیمور تالپور نے کہا کہ گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا اور ان کے پاس صرف 15 دن باقی ہیں لیکن 20 نہیں ہوسکتے۔

پی پی رہنما کے اس بیان کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!