گورنر سندھ نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ پورا کردیا

گورنر سندھ نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ پورا کردیا

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہائوس کے داخلی دروازے پر لگے فریادی کا گھنٹہ بجا کر شکایت لگائی تھی
گورنر سندھ نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ پورا کردیا

Webdesk

|

5 Aug 2024

کراچی: مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، گورنر سندھ نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ پورا کردیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہائوس کے داخلی دروازے پر لگے فریادی کا گھنٹہ بجا کر شکایت لگائی تھی کہ گورنر صاحب آپ نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک پکوڑے نہیں آئے۔

جس پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی دھرنے میں موجود گھنٹہ بجانے والے کی فریاد سن لی، انہوں نے جماعت اسلامی دھرنا مظاہرین کیلئے سموسوں اور پکوڑوں کا انتظام کردیا۔

دھرنا مظاہرین کے لیے گورنرہائوس کے گیٹ کے باہر تازہ پکوڑے اور سموسے تیار کیے گئے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس کو بھی پکوڑے اور سموسے کھانے ہیں جائے اور کھالے، وہ بھائی جس نے بیل بجا کر فریاد کی تھی اس کیلئے بھی پکوڑوں کا پورا تھال حاضر ہے۔

علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم الرحمان کو ملاقات کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے اور بات چیت کی دعوت دیتا ہوں، مسائل کا حل دھرنوں سے نہیں بیٹھ کر بات چیت سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم نے ان مسائل پر اتنی آواز نہیں اٹھائی ہوگی جتنی میں نے بطور گورنر اٹھائی، چاہتا تو دھرنے پر یا گورنر ہائوس میں چپ کرکے بیٹھ جاتا لیکن میں نے آواز اٹھائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!