غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کون سی اہم شاہراہیں بند رہیں گی؟

غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کون سی اہم شاہراہیں بند رہیں گی؟

شارع قائدین گرومندر سے شارع فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہینگے۔
غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کون سی اہم شاہراہیں بند رہیں گی؟

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2024

کراچی:ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفود کی آمد اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 ترجمان کے مطابق آج بروز منگل 23 اپریل کو شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک ایئر پورٹ سے پی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر  بند رہینگے، شارع قائدین گرومندر سے شارع فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہینگے۔

 ڈاکٹر ضیاالدین روڈ (ضیاالدین برج و للی برج) للی لائٹ سگنل سے جانب شاہین کمپلیکس کھجور چور تک آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہونگے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ گرومندر سے گارڈن چوک تک (اماں ٹاور) دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند رہینگے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس موقع پر متبادل راستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ شہری جو ڈیفنس اور کلفٹن کی جانب سے ایئر پورٹ جانا چاہتے ہیں وہ ڈیفنس کلفٹن سے براستہ قیوم آباد برج (امتیاز اسٹور) سے ہوتے ہوئے کورنگی صنعتی ایریا بروکس چورنگی، سنگر چورنگی، مرتضیٰ چورنگی اور داؤد چورنگی سے بائیں جانب مڑتے ہوئے قائد آباد سے پھر بائیں جانب مڑتے ہوئے مین نیشنل ہائی وے سے ملیر ہالٹ۔

 مادام اپارٹمنٹ سے ہوتے ہوئے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ جا سکتے ہیں جبکہ وہ تمام مسافر جو آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور اور کیماڑی ویسٹ سے ایئر پورٹ جانا چاہتے ہیں وہ براستہ ماڑی پور روڈ اور لیاری ایکسپریس وے کو استعمال کرتے ہوئے سہراب گوٹھ سے ہوتے ہوئے براستہ سپرہائی وے ملیر کینٹ چھ نمبر چیک پوسٹ و ماڈل کالونی قبرستان سے ہوتے ہوئے ایئر پورٹ جا سکتے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق وہ مسافر جو ایئر پورٹ سے سینٹرل، ویسٹ اور صدر جانا چاہتے ہیں وہ جناح آؤٹ سگنل سے بائیں جانب مڑتے ہوئے ماڈل کالونی قبرستان سے بائیں جانب اور  پھر بائیں جانب موڑتے ہوئے جناح ایونیو گیٹ نمبر چھ سے براستہ صفورہ چورنگی اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

، ترجمان کے مطابق جناح اسپتال کارڈیو اور این آئی سی وی ڈی جانے والے شہری ڈیفنس، قیوم آباد فلائی اوور، کورنگی صنعتی ایریا سے چوہدری خلیق الزماں روڈ سے للی لائٹ سگنل اور کینٹ اسٹیشن سے ہوتے ہوئے جناح اسپتال جا سکتے ہیں جبکہ کورنگی سے آنے والے شہری کورنگی روڈ، کالا پل سے بائیں جانب مڑتے ہوئے نیوی ہائٹس، مزار سے ہوتے ہوئے جناح اسپتال و کینٹ اسٹیشن جا سکتے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق گرومندر سے نمائش جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا لہذا بزنس ریکارڈر روڈ جانب لسبیلہ چوک سے بائیں جانب مڑتے ہوئے نشتر روڈ سے البیلہ سگنل،لولین (مزار سگنل) سے رامسوامی سے بائیں جانب مڑتے ہوئے سول اسپتال و ٹاور جا سکتے ہیں جبکہ وہ شہری جو جامع کلاتھ سے نمائش جانا چاہتے ہیں وہ متبادل راستوں عیدگاہ چوک سے گارڈن چوک (گل پلازہ) سے بائیں جانب مڑتے ہوئے آغا خان سوئم روڈ (مکی مسجد) اور چڑیا گھر سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جا سکتے ہیں۔

 ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور مزید رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!