حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔
حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

Webdesk

|

14 Aug 2024

اسلام آباد : حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑدیا، پارلیمانی لیڈرپنجاب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔

خط کے متن کے مطابق انھوں نے لکھا کہ 9 مئی کی مقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئی ہیں، بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض بہترطریقہ سی سرانجام نہیں دے سکتا۔ میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔

خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کرتے ہوئے اس عہدہ کے لائق سمجھا، جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہوجاتے میں اس عہدے کیساتھ  انصاف نہیں کرسکتا۔ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے۔

انھوں نے لکھا کہ ان وجوہات کی بنا پر میرا استعفی قبول کیا جائے، جبکہ میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!