حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری، اخراجات قسطوں میں ادا کرنے کی تجویز
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
عازمین حج كے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وزارت مذہبی امور نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق ركھنے والے عازمین كو ریلیف دینے كا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے حج اخراجات كی قسطوں میں ادائیگی كی تجویز كابینہ كو ارسال كردی۔ ذرائع كے مطابق وزارت مذہبی اموركی جانب سے نئی حج پالیسی میں یہ تجویز شامل كی گئی ہے كہ عازمین سے حج اخراجات جوكہ تاحال سے 11 لاكھ روپے بنتے ہیں اُن کی تین قسطوں میں وصولی کی جائے۔
وزارت کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ حج کے خواہش مند عازمین دو لاکھ روپے دے کر درخواست جمع کرواسکیں گے، جس كے بعد درخواستوں كی قرعہ اندازی ہوگی اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاكھ روپے جمع كرانے ہوں گے۔
باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع كرانا لازم ہوگی۔ ذرائع كے مطابق نئی حج پالیسی میں یہ تجویزشامل كركے بھجوادی گئی ہے تاہم وزرات مذمبی امور كی تیار كردہ حج پالیسی كی منظوری وفاقی كابینہ دے گی۔
اگركابینہ اس كی منظوری دے دی تو حج اخراجا ت كی ادائیگی تین قسطوں میں ممكن ہوسكے گی۔
Comments
0 comment