حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
سنگجانی جلسے میں تقاریرپر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Webdesk
|
30 Sep 2024
اسلام آباد: 8ستمبر کو جلسے میں کی گئی تقاریرپرحکومت ایکشن میں آگئی، تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سنگجانی جلسے میں تقاریرپر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کی مدعیت میں سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریرپرقانون حرکت میںآگیا۔
ذرائع کے مطابق ضابطہ فوجداری کی سیشن 196کے تحت حکومت درخواست جمع کرائے گی ، سیکشن 196کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔
اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی ،معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری لی جائے گی۔
Comments
0 comment