حکومت کب تک چلے گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا
Webdesk
|
16 Mar 2024
معروف سیاسی رہنما فوادچودھری نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی،بحکومت نے سعودی عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا جبکہ یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائےگا، خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا، وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی تینتیس فیصد کابینہ کا معلوم نہیں۔
Comments
0 comment