حکومت نے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے منصوبے کی لاگت میںگت میں اربوں روپے کا اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
وزیر منصوبہ بندی نے لاگت میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں 10 ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے، جن میں سے چار کی منظوری دے دی گئی۔
اس کے علاوہ چھ منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ بلوچستان میں تعلیم اور پانی کے منصوبے، سندھ میں سڑکوں کی بحالی، اور شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ داسو منصوبہ گزشتہ کئی عرصوں سے جاری ہے اور یہ سی پیک کا حصہ ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کا فائیدہ ہوگا۔
Comments
0 comment