حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں 25 فیصد تک اضافہ کردیا

حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں 25 فیصد تک اضافہ کردیا

وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں 25 فیصد تک اضافہ کردیا

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2024

 حکومت نے خود مختار، نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود مختار، نیم خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!