حکومت نے نئے سال پر بجلی کی قیمت کم کردی
ویب ڈیسک
|
8 Jan 2026
حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو ایک اور ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 93 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا فائدہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔ اس فیصلے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کے ماہانہ اخراجات میں کمی متوقع ہے۔
البتہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی توانائی کے نرخوں میں بہتری اور صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نئے سال میں یہ اقدام عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment