حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت کی جانب سے معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

Webdesk

|

31 Jul 2024

اسلام آباد : غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت  269روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 77پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!