حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

9 Jul 2024

وفاقی  حکومت نے محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومتی اعلان کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے دو روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 16 جولائی (9 محرم) اور 17 جولائی (10 محرم الحرام) کو عام تعطیل ہوگی۔

 دوسری جانب شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے حوالے حکومت نے ملک بھر میں امن و امان قائم کرنے کیلیے پاک فوج، ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جبکہ ایک ماہ کیلیے ڈرون کے استعمال پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!