حکومت نے یوٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کردی
ویب ڈیسک
|
27 Dec 2025
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیوبر عادل راجہ کا نام کالعدم افراد کی فہرست اور فورتھ شیڈول میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی اور نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا۔
اس پابندی کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی کابینہ نے عادل راجہ پر پابندی کی منظوری دی۔
وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے میں ملوث تھا اور اسی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ڈبل ای کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
Comments
0 comment