حکومت نے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا، کتنی رقم پر کٹوتی ہوگی؟
ویب ڈیسک
|
17 Feb 2026
وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بینک اکاؤنٹ میں رمضان کے پہلے دن موجود رقم اس مقررہ حد سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان کو سیونگ اکاؤنٹس اور منافع و نقصان میں شراکت والے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ جمع ہونے والی رقم اسٹیٹ بینک میں قائم مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان کے پہلے دن تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
Comments
0 comment