حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے لگی، پی پی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، شدید تنقید

حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے لگی، پی پی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، شدید تنقید

مسلم لیگ ن کی معاشی کارکردگی پر پی پی کو شدید تحفظات
حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے لگی، پی پی کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، شدید تنقید

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) حکومت کی معاشی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کی بری حالت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجلی کے زیادہ بلوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت عوام سے کردہ وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے اور وزیر اعلی پنجاب کی امریکا میں اشتہاری مہم پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف امریکا میں وزیراعلی پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہارات نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!