حکومتی اتحادی جماعتیں آئینی عدالت سے پیچھے ہٹ گئیں، بڑی پیشرفت

حکومتی اتحادی جماعتیں آئینی عدالت سے پیچھے ہٹ گئیں، بڑی پیشرفت

حکومت اور جے یو آئی کا مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
حکومتی اتحادی جماعتیں آئینی عدالت سے پیچھے ہٹ گئیں، بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

17 Oct 2024

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی جبکہ آئینی بینچ پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیمی مسودے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتیں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم چھوڑ کر آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔ حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جو کل نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!